سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو سے ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی ملاقات

جمعرات 7 نومبر 2019 19:48

سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو سے ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو سے ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انجمن تعلقات پاک ایران کے پلیٹ فارم پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے منظور احمد وٹو کے دورِ حکومت میں فرقہ واریت اور دہشتگردوں کے خلاف کئے جانے والے موثر اقدامات کی تعریف کی۔ میاں منظور احمد وٹو نے ایرانی قیادت کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے لیے پاکستانی موقف کی بھرپور تائید کر نے اور کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور بربریت کی مذمت کرنے پرایرانی قیادت اور ایرانی قوم کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے پاکستان اور ایران کے تاجروں ، کاشتکاروں اور ٹوریسٹ کے باہمی رابطوں پر بھی زور دیا۔