Live Updates

ٹوبہ ٹیک سنگھ، زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے حکومت ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے، چوہدری سعید احمد و دیگر

جمعرات 7 نومبر 2019 21:32

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے حکومت ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے ،کاشتکاروں میں سبسڈی پر بیج ،کھادوں اور زرعی آلات کی فراہمی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ،ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری نثار احمد اور ضلعی چیئرمین ایگری کلچر اتھارٹی میاں امتیاز احمد نے محکمہ زراعت کے ضلعی دفتر میں کاشتکاروںمیں سبسڈی پر گندم کے بیج کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت زراعت کی ترقی و ترویج اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے مثالی اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت میاں نثار احمد نے کہا کہ کاشتکار گندم کی بوائی کے وقت فی ایکڑ ایک سے دو بوری ڈی اے پی کھاد ضرور ڈالیں ،جبکہ گندم کی فصل کو بوائی کے 25دن بعد پہلا پانی ،80سے 90دن بعد دوسرا پانی جبکہ 120دن بعد تیسرا پانی لگائیں ،ضرورت سے زائد پانی لگانے سے بھی پیداوار کم ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع میں 10ہزار 752ایکڑ پر گندم کاشت کیلئے کسانوں کو سبسڈی پر گندم کا معیاری بیج فراہم کیا جارہا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات