ضلع کی تین تحصیلوں میں ڈینگی کا کوئی کیس نہیں جبکہ سوہاوہ میں اس کے خاتمہ کے لیے خصوصی توجہ دی جارہی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 نومبر 2019 19:41

ضلع کی تین تحصیلوں میں ڈینگی کا کوئی کیس نہیں جبکہ سوہاوہ میں اس کے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صدارت کرتے ہوے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ تحصیل سوہاوہ کے علاوہ ضلع کی باقی تینوں تحصیلوں میں ڈینگی کا مقامی کوئی کیس نہیں ہے، سوہاوہ میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

انکا کہناتھا کہ تحصیل سوہاوہ میں انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے جاری ہے ،عوام الناس گھر کے اندر مچھر مار ادویات کا استعمال کریں،عثر تا مغرب دروزے کھڑکیاں بند رکھیں۔ نومبر اور دسمبر میں انسداد ڈینگی اقدامات تیزی سے جاری رہیں گے۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ضلع بھر سے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں اجس سے ڈینگی کی روک تھام میں خاصی مدد ملی ہے ۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس میں کہا ہے کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں آؤٹ ڈور اور ان ڈور کام کر رہی ہیں جس میں 800 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 35 ایل ایچ ایس کام کر رہے ہیں جبکہ 1160 ہاٹ سپاٹ مقامات کی سرویلنس کی جا رہی ہے جن پر 100فیصد تک کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف تمام اداروں اور سول سوسائٹی کو قردار ادا کرنا ہوگا۔ اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور مچھر سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ آگہی مہم کو فعال بنا کر ہم ڈینگی پر قابو پاسکتے ہیں ہر شہری کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے او رتمام لوگوں تک ڈینگی کے بارے احتیاطی تدابیر بارے پیغام پہنچانا چاہیے ۔ اجلاس میں ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش، اینٹما لوجسٹ ضمیر منہاس، ڈی او پاپولیشن بابر ظہیر، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، چیف افسران میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل اور مختف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :