ضلع کے تمام محکمے ڈینگی کی روک تھام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں

جمعرات 7 نومبر 2019 19:43

ضلع کے تمام محکمے ڈینگی کی روک تھام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش کے ہمراہ سول ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ کیا صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے تمام محکمے ڈینگی کی روک تھام کے لئے ایس او پیز کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے صبح شام ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مزید کہا ہے کہ عوامی سہولیات کے پیش نظر محکمہ صحت دور دراز علاقوں میں انڈور اور اوٹ دور سرویلنس کر رہی ہے ، ضلع جہلم میں بیماری سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات مکمل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہسپتال کے مختلف ڈینگی وارڈ اور دیگر وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی بارے تفصیلات حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :