محکمہ زکو ة و عشر جہلم کی ملکیتی کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 نومبر 2019 19:44

محکمہ زکو ة و عشر جہلم کی ملکیتی کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد نے محکمہ زکا ة و عشر جہلم کی ملکیتی 5 کنال 2 مرلے اراضی واگزار کروا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ پولیس اور محکمہ مال کر اہلکاران کے ساتھ آپریشن کرتے ہوئے موضع بگا تحصیل جہلم میں 5 کنال 2 مرلہ سے زائد اراضی قبضہ مافیا سے چھڑوا کر محکمہ زکات و عشر کے حوالے کی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جہلم کی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہے ۔ یاد رہے کہ تجاوز شدہ رقبہ محکمہ کی ملکیت ہے جس پر مختلف مقامی با اثرافراد نے قبضہ کیا ہوا تھا، اس اراضی کی قیمت ایک کروڑ دو لاکھ روپے سے زائد ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ ضلع بھر میں تجاوزات آپریشن تیزی سے جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :