چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پشاور میں سینیٹر محسن عزیز کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی

جمعرات 7 نومبر 2019 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی پشاور میں سینیٹر محسن عزیز کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے پشاور گئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر محسن عزیز کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی اور کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ گزارا۔ اس موقع پر قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹرز میاں رضا ربانی، محمد جاوید عباسی، شیری رحمان، میر کبیر احمد محمد شاہی ودیگر بھی موجود تھے۔