سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی و دیگر کا میر خان محمدجمالی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 7 نومبر 2019 22:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی صوبائی وزیر آبپاشی نوبزادہ طارق مگسی اورکن قومی اسمبلی نوبزادہ خالد خان مگسی نے رکن قومی اسمبلی میر خان محمدجمالی کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے اپنے ایک تعزیتی بیان انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمداردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میںجگہ دے اور پسماند گان کو یہ صدمہ صبر وہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فر مائے۔