Live Updates

پاکستانی معاشی استحکام کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن، زرمبالہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا

ایک ہفتے کے دوران ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر میں 44 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا، کل ذخائر 15 ارب 51 کروڑ ڈالرز جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 8 ارب 35 کروڑ ڈالرز کی بلند ترین سطح تک جا پہنچے

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 نومبر 2019 20:32

پاکستانی معاشی استحکام کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن، زرمبالہ ذخائر ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2019ء) پاکستانی معاشی استحکام کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن، زرمبالہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر میں 44 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا، کل ذخائر 15 ارب 51 کروڑ ڈالرز جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 8 ارب 35 کروڑ ڈالرز کی بلند ترین سطح تک جا پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان معاشی استحکام کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی پالیسیاں بالآخر نتائج دینا شروع ہو گئی ہیں۔ گزشتہ برس پاکستان پر دیوالیہ ہو جانے کے بادل منڈلا رہے تھے تاہم اب گزشتہ چند ماہ سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر اور مرکزی بینک کے ذخائر میں بھی زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 44 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 51 کروڑ ڈالرز کی تاریخی اور بلند ترین سطح پر جا پہنچے ہیں۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 35 کروڑ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 16 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان کو آئی ایم ایف سے بھی قسط ملنے کا امکان ہے جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا۔

جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بیرونی ادائیگیوں کو توازن برقرار رکھنے کیلئے روان مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کا قرضہ بھی حاصل کیا ہے۔ یہ قرضہ مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے باعث پاکستان کی کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مسلسل اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات