محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھارتی جبر کے خلاف آواز اٴْٹھانے پر دھمکیاں

جمعرات 7 نومبر 2019 22:28

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2019ء) مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھارتی جبر کے خلاف آواز اٴْٹھانے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نیامریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اٴْٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بھارتی حکومت بالواسطہ ذریعوں سے زیادتی کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

التجا مفتی کا کہنا تھا کہ یہ وہ ملک ہی نہیں ہے جہاں میں بڑی ہوئی ہوں، والدہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے پر بھی گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آخری سانس تک دنیا کے سامنے مودی حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے لاتی رہوں گی، مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے سچ بتانے سے نہیں روک سکتے۔