Live Updates

انتشار اور خلفشار سے ملک کو نقصان پہنچے گا: شیخ رشید

وزیراعظم اور آرمی چیف نے کرتار پور راہداری پر خارجہ محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے

جمعرات 7 نومبر 2019 23:17

انتشار اور خلفشار سے ملک کو نقصان پہنچے گا: شیخ رشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کچھ لوگ عدلیہ کو متنازعہ بنا رہے ہیں، ایسے لوگ بتائیں کہ وہ کس کی خدمت کر رہے ہیں۔ گزشتہ رز اپنے ٹویٹر کے ذریعے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ کرتار پور راہداری خطے کی تاریخ بدلنے جارہا ہے ،خارجہ امور پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان کیلئے جو کامیابی حاصل ہوئی ہے یہ ایک تاریخی معرکہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بعض کم عقل اور ذہنی پستی کا شکار اندازہ نہیں کر سکتے کہ کرتار پور راہداری کا کشمیر کو کتنا فائدہ پہنچے گا ، یہ لوگ جو بابا گرو نانک دیو جی کے 550ویں دن کو علامہ اقبال کے جنم دن سے ملا رہے ہیں ان کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

کرتار پور راہداری نے نریندر مودی کے سینے پر وہ مونگ دھلی ہے جس کا ان کو اندازہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اداروںکو متنازعہ بنا کر کس کی خدمت کر رہے ہیں ، انتشار اور خلفشار سے ملک کو نقصان پہنچے گا ،بالآخر یہ اپنے ہی جال میں پھنسیں گے اور یہ ناکامی کا منہ دیکھیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ کامیابی کشمیریوں کی آزادی کا مقدر بنے گی اور پاکستان آگے جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاسی محاذ آرائی نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف نے کرتار پور راہداری پر خارجہ محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات