خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور (کے ایم یو )کے زیر اہتمام ڈینگی کی روک تھام سے متعلق سیمینار اور واک

جمعرات 7 نومبر 2019 23:30

,پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2019ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور (کے ایم یو )کے زیر اہتمام ڈینگی کی روک تھام سے متعلق سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں یونیو رسٹی کے مختلف شعبوں کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید تھے جب کہ اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈا پور اور آئی بی ایم ایس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ظل ہما کے علاوہ مختلف اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

سیمینار سے طبی ما ہر ین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تیز بخار، بدن کا درد اورنقا ہت ڈینگی کی بڑی علامات ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ڈینگی سے بعض حفا ظتی تدابیر کے ذریعے بچا ئو ممکن ہے جن میں مچھر ما ر سپرے، دروازوںاور کھڑ کیوں کو جھا لی لگوانا، مچھر دانی کا استعمال، پوری آستینوں کے کپڑوں کا استعمال، پانی کے برتنوں کو ڈھا نپ کر رکھنا، کھڑے پانی کا خا تمہ، با قا عدگی سے صفائی اور پرانے ٹائروں ، بو تلوں اور دیگر استعمال شدہ اشیا ء میں بارش یا کسی بھی وجہ سے جمع شدہ پانی کو ہٹا نا قابل ذکر حفا ظتی اقدامات ہیں۔

(جاری ہے)

ما ہر ین نے کہا کہ بروقت تشخیص نہ ہو نے سے ڈینگی جان لیوا ثا بت ہو سکتا ہے لہٰذا ڈینگی کی علامات ظا ہر ہو نے پر نہ صر ف قریبی طبی مر کز یا ہسپتال سے رابطہ کر نا چا ہیے بلکہ بروقت علاج معالجے کا بند و بست بھی کرنا چا ہیے۔ قبل ازیں سیمیناز سے پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بحیثیت ایک طبی جا معہ کے ایم یو پر دیگر جا معات کے بر عکس دو ہر ی ذمہ داریاں عا ئد ہو تی ہیں اس ضمن میں پہلی اور اولین ذمہ داری علم و تحقیق کے ذریعے مختلف پیچیدہ امراض کی تشخیص اور علاج میں مدد فراہم کر نا ہے۔

جبکہ دوسری ذمہ داری مختلف امراض کے حوالے سے عوام میں بڑے پیما نے پر شعور آگہی پیدا کر کے ان امراض کا سد باب بھی کے ایم یو کے فرائض میں شامل ہے۔ انھو ں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں کے دوران کے ایم یو کے زیر اہتمام بر یسٹ کینسر، آکو پیشنل تھراپی اور ڈینگی سے متعلق سیمینار کے انعقاد کا مقصد لو گوں میں ان امراض کے با رے میں شعور اور آگہی پیدا کر نا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ اس سلسلے کو دوسرے امراض کی روک تھا م کے حوالے سے بھی برئو ے کار لایا جا ئے گا۔ سیمینار کے بعد شرکا ء نے یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر کی قیا دت میں واک کی جسمیں طلباء و طالبات اور فیکلٹی نے بڑی تعداد میں حصہ لیا ۔