پنجاب یونیورسٹی اور برطانیہ کی یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ

جمعرات 7 نومبر 2019 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی سکول آف بائیولوجیکل سائنسز اور روزالینڈ فرینکلن انسٹیٹیوٹ ہارول کیمپس آکسفوڑد شائر برطانیہ کے درمیان سائنسی وتکنیکی تعلقات کو فروغ دے کرانزائمز کی تیاری اور مختلف شعبوں میں تحقیق کیلئے معاہد ہ طے پا گیا ۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر ، ڈائریکٹرر وزالینڈ فرینکلن انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر جیمز اے نیسمتھ ، ڈائریکٹر سکول آف بائیولوجیکل سائنسز پروفیسرڈاکٹر وحید احمداختر، پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجزڈاکٹر ثوبیہ خرم و دیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے ایک دوسرے سے سائنسی معلومات ومواد کا تبادلہ ،ذاتی دوروں کا انعقاداور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔

دونوں ادارے باہمی ریسرچ کوفروغ دینے اور سود مند بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں گے ۔وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے پروفیسر ڈاکٹر جیمز نیسمتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ محققین کو ایک دوسرے کے خیالات اور تجربات جاننے میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔