دو ٹکے کی فلائٹ ے لیے آپ نے 50ملین کی ویڈیو بنا دی

عدنان صدیقی اورعاطف اسلم کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 8 نومبر 2019 06:27

دو ٹکے کی فلائٹ ے لیے آپ نے 50ملین کی ویڈیو بنا دی
نیٹ نیوز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء)   فلموں اور ڈراموں نے کئی موضوعات کو اتنا اچھا یا برا بنا کر پیش کیا ہے کہ اس پر معاشرے میں ایک لاحاصل بحث شروع ہو جاتی ہیں۔اس وقت پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔پاکستانی ڈرامے تو پہلے بھی شہرت حاصل کرتے تھے اور اب بھی پل بھر میں نیا بھر سے توجہ مبذول کرا لیتے ہیں تاہم اب فلم انڈسٹری بھی خاصی ترقی کر رہی ہے۔

اس وقت نجی ٹی وی چینل پر آن ایئر ہونے والاڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کا وائرل ہونے والا ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہے۔ڈرامے میں ہمایوں سعید کے اس ڈائیلاگ کو بے پناہ پزیرائی مل رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس ڈائیلاگ کے کئی میمز بھی بنائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کو بھی دیکھو سوشل میڈیا اور حقیقی زندگی میں اسی ڈائیلاگ پر بحث کرتا نظر آتا ہے کوئی اس ڈائیلاگ کے حق میں جب کہ کوئی مخالفت میں ووٹ دیتا نظر آتا ہے۔

اگر سوشل میڈیا پر نظر دوڑائی جائے تو ایسے لگتا ہے کہ اس وقت کم سے کم پاکستان میں محض اسی ڈائیلاگ کے ذریعے عورت کے حق میں یا مخالفت میں بحث کو جتوانے کا ایشو موجود ہے اور کچھ نہیں۔اسی ڈرامے میں عدنان صدیقی بھی اہم کردار ادا کرے رہے ہیں۔انہوں نے کچھ گھنٹے قبل اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے ایک ویڈو اپ لوڈ کی جس میں وہ ایک ایئرپورٹ پر بیٹھے ہیں اور انہوں نے ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ میں دبئی ایئرپورٹ پر بیٹھا ہوں اور میری امریکا جانے والی فلائٹ تاخیرکاشکار ہوگئی ہے اس وجہ سے میں اس وقت دبئی ایئرپورٹ پر ہوں جب کہ میں گزشتہ رات سے سفر کر رہا ہوں اور ابھی تک پھنسا ہوا ہوں۔

انہوں نے کیمرا آگے کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا کہ دیکھیں میرے ساتھ اور کون ے ہے تو سامنے بیٹھے عاطف اسلم نے ہاتھ ہلا دیا۔اس کے بعد عاطف اسلم نے ہائے بولتے ہوئے کہا کہ عدنان تم اتنے بڑے بزنس مین ہو اور دو ٹکے کی فلائٹ کے لیے 50ملین کی ویڈیو بنا ڈالی۔اس پر عدنان صدیقی نے کہا کہ نہیں نہیں یہ نہیں ہے ایسا کچھ نہیںہے مگر عاطف اسلم نے یہی ڈائیلاگ دوبارہ دہرا دیا۔عاطف اسلم کا مزاحیہ انداز دیکھنے کے قابل ہے۔بعد میں عدنان صدیقی اور عاطف اسلم دونوں نے یہ ویڈیو اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کر دی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔