پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

قیوم جتوئی، سید قائم علی شاہ شمسی سمیت کئی شخصیات نے پی پی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 نومبر 2019 10:40

پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ
لاہور (اردو پوئنٹ تازہ ترین اخبار۔08 نومبر 2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سردار عبدالقیوم خان جتوئی اور تین سابق ایم پی اے سمیت جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی،سابق پارلیمانی سیکرٹری سید قائم علی شاہ شمسی, سابق ایم پی اے سردار رسول بخش خان جتوئی,سابق ایم پی اے یاسرعرفات جتوئی ،سابق ایم پی اے شہزاد رسول جتوئی ایڈووکیٹ اورسابق ہولڈر داؤد خان جتوئی سمیت متعدد سابق چیئرمین اور سابق ناظمین نے پی پی پی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اس میں مسلم لیگ کی قیادت سے رابطہ بھی قائم کیا گیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نوازشریف کی صحت یابی کے بعد ان تمام رہنماؤں کی نون لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔