Live Updates

بھارت نے آتش تاثیرکی شہریت منسوخ کردی

آتش تاثیر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے ہیں،آتش تاثیر نے کاغذات جمع کراتے وقت یہ بات چھپائی کے ان کے والد پاکستانی تھے۔ بھارت وزارت داخلہ کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 نومبر 2019 10:57

بھارت نے آتش تاثیرکی شہریت منسوخ کردی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 نومبر 2019ء) بھارت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیرکی شہریت منسوخ کردی ۔تفصیلات کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والے مصنف اور صحافی آتش تاثیر جو کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے بھی ہیں،بھارت میں ان کی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ آتش تاثیر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے ہیں۔

سوالات (پی آئی او) اور (او سی آئی) سے متعلق پوچھے گئے تھے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آتش تاثیر نے کاغذات جمع کراتے وقت یہ بات چھپائی کے ان کے والد پاکستانی تھے۔
دوسری جانب آتش تاثیر نے بھارتی وزارت داخلہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نوٹس کا جواب دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

آتش تاثیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جواب سے متعلق ای میل کی تصویر بھی شیئرکی ہے۔

خیال رہے او سی آئی کارڈ بھارتی نژاد غیر ملکیوں کو بھارت میں کام کرنے اور رہنے کی اجازت دیتا ہے۔آتش تاثیر بھارتی صحافی تولین سنگھ اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے ہیں۔آتش تاثیر نے اس سال بین الاقوامی میگزین ٹائمز نےمودی کو ہندوستان تقسیم کرنے والا قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کیا بھارت مودی حکومت کو مزید پانچ سال برداشت کر پائے گا۔

انہوں نے اپنے ایک آرٹیکل میں وزیراعظم عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے بھی لکھا تھا۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے آتش تاثیر نے امریکی میگزین “وینیٹی فیئر” کے لیے لکھے گئے آرٹیکل میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ذاتی وسیاسی زندگی کے بہت سے پہلوؤں پر بات چیت کی۔واضح رہے ۔ آتش تاثیر بھارتی صحافی اور رائٹر تلوین سنگھ کے صاحبزادے ہیں ۔ سلمان تاثیر اور تلوین نے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اختلافات کی بنیاد پر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات