سعودی عرب، میٹھے مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس کا نفاذ

جمعہ 8 نومبر 2019 12:03

سعودی عرب، میٹھے مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس کا نفاذ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) سعودی محکمہ زکوٰة و آمدنی نے اعلان کیا ہے کہ میٹھے مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس کا نفاذ یکم دسمبر 2019 سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ میٹھے مشروبات سے ہر وہ مشروب مراد ہے جس میں کسی بھی قسم کا میٹھا شامل کیا گیا ہو اور اسے مشروب کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہو۔ میٹھے مشروب میں مختلف اشیا سے نکالے جانے والے جوسز بھی شامل ہیں۔ ٹیکس کے دائر میں ایسے پاوڈر بھی آئیں گے جنہیں مشروب میں تبدیل کیا جاتا ہو۔ سعودی ایف ڈی اے کے ماہر امور خوراک ولید بن عبدالرحمان الوکیل نے کہا ہے کہ میٹھے مشروبات پر ٹیکس لگانے کا مقصد لوگوں کو مضر صحت اشیا کے استعمال سے روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :