Live Updates

مولانا فضل الرحمان ایک ادارے کے خلاف بھیانک گفتگو کرنے والے ہیں

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ کو ایسی گفتگو کی ہدایات افغانستان سے ملی ہیں۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 نومبر 2019 11:36

مولانا فضل الرحمان ایک ادارے کے خلاف بھیانک گفتگو کرنے والے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 نومبر 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بارہا حکومت گرانے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیے ۔ ملکی سیاست سے باہر نکلنے پر مولانا فضل الرحمان چین سے نہیں بیٹھے ، کبھی انہوں نے پیپلز پارٹی کی سینئیر قیادت سے ملاقاتیں کیں تو کبھی مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملے۔

اور کبھی تو مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی اے پی سی کے نام پر دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کام بھی کیا تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا آغاز کیا اور وہ بضد ہیں کہ وزیراعظم سے استفعیٰ لے کر نئے انتخابات کروائیں جائیں۔تاہم یہاں پریہ سوال اٹھتا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ پر آنے والے اخراجات کون اٹھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آزادی مارچ کے آغاز سے قبل جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہں افغانستان سے فنڈنگ مل رہی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی افغان فنڈنگ پر کام کررہے ہیں۔۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ کل پرسوں تک مولانا فضل الرحمان ایک ادارے کے خلاف ایسی بھیانک گفتگو کریں گے جس کی لائن ان کو افغانستان سے مل چکی ہے۔

اس گفتگو کا نقصان پاکستان کو ہو سکتا ہے ۔ ۔ یاد رہے کہ حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دے کر بیٹھنے والے مولانا فضل الرحمان اب دھمکیوں پر اُتر آئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اپنا اسلام آباد مارچ ناکام ہوتے دیکھ کر مکمل طور پر حواس باختہ ہو گئے ہیں۔ گذشتہ رات مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ملک اس قابل نہیں کہ موجودہ حالات کا متحمل ہو سکے تو پھر ملک کو ہی فارغ کر دینا چاہیئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات