مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

جمعہ 8 نومبر 2019 12:45

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد31200 کیوسک اور اخراج 65000کیوسک،ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8900 کیوسک اور اخراج8900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد32400 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 77000 کیوسک اور اخراج 70200کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1516.55فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.231 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1194.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.016 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.064 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :