مانچسٹر کو شدید بارشوں نے لپیٹ میں لے لیا، متعدد علاقے زیر آب، شاہراہیں بند

مانچسٹر اور لیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل،محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

جمعہ 8 نومبر 2019 13:42

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) برطانیہ کے شہر مانچسٹر کو شدید بارشوں نے لپیٹ میں لے لیا ہے، شہر میں بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مانچسٹر میں گزشتہ روز سے اب تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، شہر سیلابی صورت حال کی زد پر ہے، مانچسٹر اور لیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔مضافاتی علاقوں میں شاہراہیں بند کر دی گئیں۔ ریلوے لائن زیر آب آنے سے مانچسٹر اور لیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔