وزیراعظم آزاد کشمیر کا راجہ انصر منظور خان کی اچانک وفات پراظہار تعزیت

جمعہ 8 نومبر 2019 15:04

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) قطر میں مقیم آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی و کاروباری شخصیت محمد خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ان کے حقیقی بھانجے مسلم لیگ ضلع جہلم ویلی کے سیکرٹری جنرل راجہ انصر منظور خان کی اچانک وفات پر تعزیت کرتے ہوے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ان کی وفات سے نہ صرف ایک قریبی عزیز معروف سیاسی و سماجی کارکن سے محروم ہو گے ہیں بلکہ ان کا خاندان اور علاقہ ایک قیمتی عوامی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور وزیر اعظم آزادکشمیر سمیت جملہ لواحیقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :