سردار سکندر حیات کا راجہ انصر خان کے وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 8 نومبر 2019 15:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) ٓآزاد جموںوکشمیر کے سابق صدر ،سابق وزیراعظم سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے وزیر اعظم ٓٓآزاد جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے بھانجے اور مسلم لیگ ن جہلم ویلی کے جنرل سیکریٹری راجہ انصر خان کے اچانک ہارٹ اٹیک کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ر اجہ انصر خان(مرحوم)بہترین اخلاق و کردار کے مالک تھے اپنے تعزیتی پیغام میں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ ر اجہ انصر خان کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر شدید صدمہ ہوا سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے دعا کی کہ اللہ تعالی راجہ انصر خان کی وفات پر ان کے تمام اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگواران کے ساتھ ہیںاللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔