جنید عارف مغل کی دعوت ولیمہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت

جمعہ 8 نومبر 2019 15:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) پی پی پی آزادکشمیر ڈویژن کے صدر سابق مشیر حکومت محمد عارف مغل کے فرزند چئیرمین پی ایس ایف آزادکشمیر جنید عارف مغل کی دعوت ولیمہ،ریاست بھر سمیت پاکستان کی سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات ،عزیزو اقارب اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قائدین کی جنید عارف مغل کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد ،دعوت ولیمہ لواسی گڑھی دوپٹہ میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان،صدر پی پی پی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر،چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء جسٹس غلام مصطفی مغل،جسٹس رضا علی خان ،جسٹس اظہر سلیم بابر،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی رؤف مغل ،مرتضیٰ مغل،وزرأ حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی،چوہدری شہزاد محمود،نورین عارف،ممبر کشمیر کونسل صدیق بٹلی،سابق وزرأسید بازل نقوی،دیوان چغتائی،چوہدری رشید،جاوید ایوب خان،اشفاق ظفر،سردار تبارک علی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید آصف حسین شاہ،فرحت علی میر بشیر مغل،وجاہت رشید بیگ ،برگیڈئیر(ر)محمد اکبر،میاں عبدالوحید،ایم پی اے مرزا غفور،صنعت کار ندیم مغل،سعید چغتائی،طارق مغل،ممبر کشمیر کونسل پرویز اختر اعوان،قاسم مجید،چئیرمین ایم ڈی اے ملک ایاز،چیف انجینئر برقیات تنویر احمد،سیکرٹری الیکشن کمشن ایاز بشیر شیخ ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ مسعو د الرحمان ،ایس پی ارشد نقوی،سلیم درانی ،رشید مغل ،سردار مبارک حیدر،سینئر صحافی واحد اقبال بٹ،رمضان چغتائی،شوکت جاوید میر،سردا ر ضیاء القمر،جہانگیر مغل،راجہ محمد عارف خان سمیت بیوروکریٹس ،ججز،قاضی صاحبان،وکلاء صحافیوں ،تاجروں اور عزیز و اقارب عوام علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔