Live Updates

نواز شریف کی ضمانت میں جنرل باجوہ کے قریبی رشتہ دار نے کلیدی کردار ادا کیا

شہباز شریف اور بیگم شمیم اختر نے جنرل باجوہ کے ایک رشتہ دار سے ملاقات کی جو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے بھی گئے۔ سینئیر صحافی فخر الرحمان کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 نومبر 2019 15:10

نواز شریف کی ضمانت میں جنرل باجوہ کے قریبی رشتہ دار نے کلیدی کردار ادا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 نومبر 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے چند ہی گھنٹوں میں نکالے جانے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے بعد وہ علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔جب کہ مریم نواز کا بھی بیرون ملک جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔سیاسی صورتحال پر حالیہ پیش رفت پر سیاسی تجزیہ نگاروں کی مختلف رائے دیکھنے میں آ رہی ہے۔

اسی حوالے سے سینئیر صحافی فخر الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے لیے کس نے اہم کردار ادا کیا؟۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی والدہ اور شہباز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی قریبی رشتہ دار سے ملاقات کی،جس نے کلیدی کھلاڑی کا کردار ادا کیا۔فخر الرحمان نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ کلیدی کردار ادا کرنے والی اس شخصیت نے اگست 2019ء میں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں بھی ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ نواز شریف ،ان کی والدہ، شہباز شریف اور مریم نواز بھی لندن میں ہوں گے۔کیسز زیر التو رہیں گے۔نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔
خیال رہے کہ حکومت نے اصولی طور پر نواز شریف کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کو منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور شریف خاندان کی درخواست پر وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو ارسال کرئے. حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اگلے24سے48 گھنٹوں کے دوران وفاقی کابینہ کو اپنی سفارشات ارسال کردے گی اور کابینہ کی منظوری کے بعد سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا اور نوازشریف ممکنہ طور پر اگلے ہفتے لندن روانہ ہوجائیں گے.
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات