سموگ کامناسب وقت پر علاج نہ کیا جائے تو بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے،ڈاکٹرفرحان علی

سموگ میں پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو جا تا ہے ،شہری دھویں سے دور رہیں،ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال کاہنہ

جمعہ 8 نومبر 2019 16:01

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال کاہنہ ڈاکٹرفرحان علی نے کہا ہے کہ عام دھند میں جب دھوئیں اور کیمیکلز کی آمیزش ہوتی ہے تو اسے سموگ کہتے ہیں، اس کی ابتدائی علامات آنکھوں میں سرخی ، پانی کا آنا، خارش اور چبھن ہونا ہے اگر اس کا مناسب وقت پر علاج نہ کیا جائے تو بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرفرحان علی نے گزشتہ روزڈاکٹرمحمدعدنان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرسیدصدا حسین کاظمی بھی موجودتھے،انہوں نے کہا کہ سموگ میں پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو جا تا ہے ،شہری دھویں سے دور رہیں،ڈاکٹرفرحان علی نے مزیدکہا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ اپنے ہاتھوں کو بار بار صاف پانی سے دھوئیں ، پینے کیلئے پانی کا استعمال زیادہ کیاجائے ،سموگ کے اوقات میں غیر ضروری آمدو رفت سے اجتناب کریں ، گاڑی کے شیشے بند رکھیں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

متعلقہ عنوان :