ایوانکا ٹرمپ کی مراکش آمد، عوامی دھنوں پر رقص بھی کیا

جمعہ 8 نومبر 2019 16:07

ایوانکا ٹرمپ کی مراکش آمد، عوامی دھنوں پر رقص بھی کیا
رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ ان دنوں مراکش کے نجی دورے پر ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں ایوانکا مراکش کی عوامی دھنوں پر رقص کرتی اور تالیاں بجاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ساتھ متعدد امریکی اور مراکشی ذمے داران بھی موجود ہیں۔ ایوانکا نے وہاں زیتون کے کھیتوں کا دورہ کیا اور وہاں خواتین کے لیے اراضی کی اجتماعی تملیک کے منصوبے کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس منصوبے کی نگرانی امریکی امدادی ایجنسی کر رہی ہے۔ ایوانکا نے کھیتوں میں کام کرنے والی مراکشی خواتین کے گروپ سے بھی ملاقات کی۔