راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے مزید 9 شہری جاں بحق ، جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی

جمعہ 8 نومبر 2019 16:12

راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے مزید 9 شہری جاں بحق ، جاں بحق افراد کی تعداد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے مزید 9 شہری جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ڈینگی بخار سے 75 شہری سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج جاں بحق ہوئے جبکہ 2 شہری پرائیوٹ ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے، سب سے زیادہ 55 ڈینگی مریض ہولی فیملی اسپتال میں جاں بحق ہوئے جب کہ بے نظیر بھٹو اسپتال میں 14 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں 6 مریض ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ راولپنڈی میں ڈینگی سے 14 ہزار 1 سو 10 شہری متاثر ہوئے، سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی میں ڈینگی کے شبہ میں 82484 مریضوں کو چیک کیا گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔