آصف زرداری کی صحت تشویشناک ہے ، راجہ پرویز اشرف

آصف زرداری تک ان کے ذاتی معالجین کو رسائی دی جائے، سابق وزیر اعظم کا بیان

جمعہ 8 نومبر 2019 16:12

آصف زرداری کی صحت تشویشناک ہے ، راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ آصف زرداری کی صحت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ آصف زرداری کو سخت نگہداشت کی ضروت ہے ، حکومتی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ انہوکںنے کہاکہ سابق صدر کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے میں تاخیر خطرناک ہوسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری تک ان کے ذاتی معالجین کو رسائی دی جائے، راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور ہمدردوں کو اپنے قائد کی صحت پرتشویش ہے ۔