امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ،

نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا

جمعہ 8 نومبر 2019 16:33

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں شہباز شریف نے کہاکہ ڈاکٹر سرتوڑ کوشش کررہے ہیں کہ وہ بیماری کی اصل وجوہات دریافت کریں۔ ڈاکٹرز ابھی تک میاں نواز شریف کی بیماری پر قابو نہیں پا سکے۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میاں نواز شریف کی صحت کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔