سعودی عرب، سیاحتی کمیٹی کا ٹورسٹ گائیڈز میں خواتین کو بھی شامل کرنے کا اعلان

جمعہ 8 نومبر 2019 16:39

سعودی عرب، سیاحتی کمیٹی کا ٹورسٹ گائیڈز میں خواتین کو بھی شامل کرنے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) سعودی عرب میں سیاحتی کمیٹی نے سیاحوں کی رہنمائی کے لیے گائیڈز میں اضافے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں سیاحتی کمیٹی نے مختلف مقامات کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں میں اضافے کے باعث گائیڈز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ان میں خواتین کو بھی شامل کرلیا ہے۔ سیاحوں کی بہتر رہنمائی کے لئے گائیڈز کی تربیت کا بھی آغاز کر دیا ہے تاکہ سیاحوں کو درست معلومات مہیاکی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :