قصور، حکومت پنجاب کی فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدایت

جمعہ نومبر 16:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) حکومت پنجاب نے گندم کی بھرپورکاشت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ تمام زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس گزشتہ سال کی طرح گندم کی کاشت کے رہنماء اصولوں سے کاشتکاروں‘کسانوں‘ زمینداروں کو روشناس کروانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور چونکہ موجودہ ایام گندم کی بوائی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہذا اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ ایگریکلچر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیماری سے پاک صحتمند اورتصدیق شدہ بیج زہرلگاکر بذریعہ ڈرل اس کی کاشت پر زوردیں اسکے علاوہ سفارش کردہ اقسام‘ان کی مقررہ وقت پر کاشت اور شرح بیج کی جانب بھی کاشتکاروں کی خصوصی توجہ مرکوزکروائیں۔

متعلقہ عنوان :