قصور، محکمہ زراعت کی پتے جھڑنے پرتل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 8 نومبر 2019 16:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) محکمہ زراعت نے پتے جھڑنے پرتل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے اورکہاہے کہ جب تل کے پودوں سے 90سے 95فیصد تک پتے جھڑجائیں اور پودوں کی پھلیاں 75فیصد تک زردی مائل ہوجائیں تو پھلیوں کا منہ کھلنے سے پہلے پودے کاٹ لیں اور چھوٹے چھوٹے گٹھے بناکر پہلے سے تیارکردہ ہموار زمین پر سیدھے کھڑے کردیں تاکہ ان میں روشنی و ہوا کا گزرآسانی سے ہوسکے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کچی پھلیاں پودوں میں موجود خوراک حاصل کرکے پک جاتی ہیں‘ پڑپناتے وقت اس کی مناسب صفائی اور لپائی کا بھی انتظام کرنا چاہئیے نیز پڑکے اردگردمناسب زہر دھوڑا بھی کرناچاہئیے تاکہ اسے کیڑے مکوڑوں سے بچایاجاسکے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار پودے خشک ہونے پر ان کوالٹالٹاکر جھاڑلیں۔