سندھ پولیس میں کروڑوں روپے کرپشن کیس، سابق اے آئی جی کی سزا معطل

سندھ ہائی کورٹ نے سابق اے آئی جی فداشاہ کو بری کرنے کے خلاف چیئرمین نیب کی اپیل مسترد کردی

جمعہ 8 نومبر 2019 16:56

سندھ پولیس میں کروڑوں روپے کرپشن کیس، سابق اے آئی جی کی سزا معطل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ پولیس میں کروڑوں روپے فراڈ کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے سابق اے آئی جی تنویراحمدطاہر کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سابق اے آئی جی تنویراحمدطاہر کی سزا کالعدم قرار دے دی جبکہ سابق اے آئی جی فداشاہ کو بری کرنے کے خلاف چیئرمین نیب کی اپیل مسترد کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں تنویراحمدطاہر کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے سابق اے آئی جی تنویراحمدطاہر کی سزا کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم دے دیا۔جبکہ سابق اے آئی جی فداشاہ کو بری کرنے کے خلاف چیئرمین نیب کی اپیل مسترد ہوگئی، عدالت نے فداشاہ سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کو درست قرار دے دیا، خیال رہے کہ احتساب عدالت نے سابق اے آئی جی فداشاہ کو بری کردیا تھا۔احتساب عدالت نے تنویر احمد طاہر کو 10 سال قیدکی سزا سنائی تھی، دونوں افسران پر پیٹرول اور سی این جی کے جعلی بل بنانے کے الزامات تھے۔