کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

ایم ڈی،جنرل منیجر(آپریشن )کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے اشتہار دینے کی منظوری

جمعہ 8 نومبر 2019 17:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ کی زیرصدارت منعقد ہوا ،جس میںکمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر کی مدت ملازمت کا کنٹریکٹ مکمل ہونے پر ایم ڈی اورجنرل منیجر(آپریشن )کی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے اشتہار دینے کی منظوری دے دی ہے، اجلاس میں ضلع خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز ، ایڈیشنل کمشنر سرگودہا شہباز حسین نقوی او رایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودہا بلال فیروز کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی، اجلا س میں عید الاضحی پر بہتر کام کرنے پر کمپنی کے ملازمین کو اعزازیہ دینے کی بھی منظوری دی گئی، بورڈ نے موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب اعوان کو 31 دسمبر2019ء تک کام کرنے کی منظوری دیتے ہوئے بھرتیوں کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایاگیا کہ ڈویژن بھر میں 10مویشی منڈیاں کام کر رہی ہیں، منڈیوں کے اضافے سمیت ریونیو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز بھی زیر ِبحث آئیں، اس طرح کمپنی کے عدالتوں میں زیر ِسماعت مقدمات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ نے کہاکہ مویشی منڈیوں کا بنیادی مقصد مڈل مین کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے خریدار اور فروخت کنندگان کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، انہوں نے کمپنی کے ملازمین پر زور دیاکہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ادارے کو مضبوط بنائیں۔

متعلقہ عنوان :