ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام خصوصی نعتیہ مشاعرہ

جمعہ 8 نومبر 2019 17:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) جشن میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ریڈیو پاکستان سرگودہا کے زیر اہتمام خصوصی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس کی صدارت سٹیشن ڈائریکٹر محمد سلیم بزمی نے کی،نعتیہ مشاعرہ میں معروف شعراء کرام محترمہ ثمینہ گل، فریحہ سلیم، مومن ہاشمی، سیدہ فرح شاہ، ڈاکٹر عابد خورشید، پروفیسر یوسف خالد، ڈاکٹر آصف راز، مشرف حسین انجم، ذوالفقار احسن اور ارشد محمود نے بارگاہ سرور کونین ؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، مشاعرہ کی میزبانی ممتاز عارف جبکہ پروڈیوسر ملک غلام عباس اعوان تھے۔

متعلقہ عنوان :