کراچی ،ایئرپورٹ جاتے ہوئے نوجوان ٹریفک حادثے میں ہلاک

متوفی موٹر سائیکل پر جارہا تھا، نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا، لاش اسپتال پہنچا دی گئی

جمعہ 8 نومبر 2019 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) کراچی میں ناتھا خان سے ایئر پورٹ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق شارع فیصل ناتھا خان سے کراچی ایئر پورٹ جاتے ہوئے اسٹار گیٹ سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں30 سالہ سلمان ولد عبدالمجید جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لایا گیا متوفی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا۔