خان پور، جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں خاتون جاںبحق، 8 مسافرزخمی

جمعہ 8 نومبر 2019 17:13

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) تحصیل خان پور کے دور افتادہ یونین کونسل مسلم آباد کے علاقہ شاہ قابل گاؤں کے مقام پرمسافروں سے بھری جیپ گہری کھائی میںگرنے کے نتیجہ میں خاتون مسافر جاںبحق اور8 مسافرزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل خانپور کی دورافتادہ یونین کونسل مسلم آباد کے مقام پرجیپ کھائی میں گرنے سے بوکھلا کی رہائشی خاتون موقع پر جان بحق ہو گئی جبکہ ڈرائیورسمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد نے جیپ سے چھلانگیں لگا کراپنی جان بچا لی ہری پورریسکیو 1122کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورجاں خاتون ،ر زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور منتقل کیاگیازخمیوں میں، وحید،محمد رحمان، محمد اشرف،اور پانچ خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :