ہری پور پولیس کا سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، سود خور گرفتار

جمعہ 8 نومبر 2019 17:13

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کا عزم لئے ہری پور پولیس کا سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ متاثرہ شخص کی درخواست پر سود خور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کو اختر نواز ولد بنارس سکنہ دیدن نے تحریری درخواست دی کہ مہتاب عرف تابی نامی شخص سے اس نے 14لاکھ روپے ادھار رقم لی۔

ملزم مہتاب سکنہ گھیڑیاں مجھ سے 14 لاکھ رقم کے عوض اب تک24 لاکھ روپے وصول کرچکا ہیں اور مزید سود کی رقم کی مد میںاس کی32 لاکھ روپے کی گاڑی بھی بطور تاوان رکھ لی ہے۔ مدعی مقدمہ کی تحریری درخواست پرملزم کے خلاف تین امتناع ایکٹ سال 2016 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اقرار کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :