ہری پور، منشیات کے مقدمہ میں ملزم عدم ثبوت کی بناء پربری

جمعہ 8 نومبر 2019 17:13

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) ماڈل کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کوعدم ثبوت کی بناء پربری کردیا۔ماڈل تھانہ سٹی کے ایس ایچ او صدیق شاہ نے ملزم ملک شہزادکے خلاف 1350گرام ہیروئن کامقدمہ درج کیا۔عدالت نے ملزم کوجیل بھیجااوربعدازاں ضمانت پررہاکردیا۔

(جاری ہے)

ٹرائل بعدازاںماڈل کورٹ ہری پورکے جج سجاداحمدکی عدالت میں زیرسماعت رہا۔مدعی مقدمہ ملزم کے خلاف گواہ بھی پیش کئے تاہم ناکافی ثبوتوں اورٹھوس گواہ نہ ہونے پرعدالت نے ملزم کوبری کردیا۔ملزم کی جانب سے ظہیراحمد ایڈوکیٹ ،فصیح الرحمان ایڈوکیٹ اورزوہیب احمد ضیاء ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی ۔