اوکاڑہ، پولیس کارروائی، چار ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات ، چالوبھٹی، اسلحہ برآمد

جمعہ نومبر 17:14

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل انعام الحق کی زیر نگرانی تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے گزشتہ رات جرائم پیشہ افراد کے خلاف کے مختلف مقامات سے بھاری مقدار میںمنشیات، چالوبھٹی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم ساجد سے چرس 1348گرام ، ملزم علی احمد سے پسٹل 30بور ، ندیم سے پسٹل 30بور جبکہ مبشر سے چالوبھٹی و سامان اورلعن 20لیٹر شراب برآمد کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کسی رو رعائیت کے مستحق نہیں انہیں قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تا کہ معاشرے میں جرائم کی روک تھام ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :