صحافی کے مقدمہ قتل سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیخلاف درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت سے ریکارڈ طلب

جمعہ نومبر 17:16

صحافی کے مقدمہ قتل سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیخلاف درخواست پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سمبڑیال میں ذیشان نامی صحافی کے قتل کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیخلاف دائر درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبرنقوی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، مدعی کے وکیل اظہر بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 6کے تحت صحافی کے قتل پردہشت گردی کا مقدمہ ہی درج ہو سکتا ہے، ٹرائل عدالت نے قانون سے ہٹ کرمقدمے سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کی،دہشت گردی کی دفعہ کے خاتمے سے مقدمہ کمزورہوا ہے،استدعا ہے کہ ٹرائل عدالت کاحکم کالعدم قرار دیا جائے، جس پرعدالت نے انسداددہشت گردی عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 27نومبرتک ملتوی کردی۔