میاں محمود الرشید اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کیخلاف ہراساں کرنے پراندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 13نومبر تک ملتوی

جمعہ نومبر 17:29

میاں محمود الرشید اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کیخلاف ہراساں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) لاہور کی مقامی عدالت نے وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ چوہدری سرفراز کے خلاف ہراساں کرنے پراندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 13نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ سے جواب طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے درخواست گزار میاں شکیل احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کی درخواست گزار کو دھمکانے کی کال ریکاڈنگ بھی عدالت میں پیش کی گئی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کی ایما ء پر ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز نے سرکاری اور ذاتی نمبر سے فون کر کے ہراساں کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے فون کال پر دھمکاتے ہوئے ہراساں کیا۔استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکنے اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ اور میاں محمود الرشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :