والد کا موٹر نہ چلانے پر جوان بیٹی پر تشدد

متاثرہ لڑکی کے بھائی نے ویڈیو بنا کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی،گھر والے اکثر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں،کھاناے کے لیے برتن تک نہیں دئیے جاتے۔ لڑکی کی حکومت سے تحفظ کی اپیل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 نومبر 2019 17:22

والد کا موٹر نہ چلانے پر جوان بیٹی پر تشدد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 نومبر 2019ء) والد نے موٹر نہ چلانے پر بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ لڑکی نے حکومت سے تحفظ دینے کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں والد نے موٹر نہ چلانے پر اپنی بیٹی پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔اس واقعے کی ویڈیو لڑکی کے بھائی نے ریکارڈ کی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئی ہے۔ویڈیو دیکھتے دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور میڈیا میں خبروں کی زینت بن گئی۔

اس حوالے سے پولیس کا موقف ہے کہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر لڑکی پر والد کی طرف سے تشدد کیا گیا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ روز قبل تشدد کرنے والے شخص کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع بھی ہوا تھا،تنازع اتنا زیادہ تھا کہ پولیس بھی پہنچ گئی۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ گھر میں جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس ملزم اسحاق کو ڈھونڈے کے لیے چھاپے بھی مار رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی نمرہ کا کہنا ہے کہ اس کے والد اسحاق اور دیگر گھر والے اکثر تشدد کرتے ہیں اور کھانے پینے کے لیے برتن تک نہیں دیتے،نمرہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔والد کی جانب سے کس بے رحمی سے اپنی بیٹی پر تشدد کیا جا رہا تھا،آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیجے: