درآمدات پر انحصار کم کرنے کیلئے 10سالہ صنعتی پالیسی کی تیاری خوش آئند ہے،خادم حسین

جمعہ نومبر 18:39

درآمدات پر انحصار کم کرنے کیلئے 10سالہ صنعتی پالیسی کی تیاری خوش آئند ..
لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے درآمدات پر انحصار کم اورزرمبالہ بچانے کی خاطر 10سالہ نئی صنعتی پالیسی کی تیاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت نے یہ بڑا فیصلہ کیا ہے کہ درآمد کرنے والی اشیاء کی متبادل اشیاء ملک میں تیارکرنے کی پالیسی بنائی جارہی ہے اس سے ملکی صنعتیں ترقی کرینگی جس سے مقامی پیداوار اور روزگار میں اضافہ ہوگا اورپالیسی کے تحت برآمدی صنعتوں کے زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں گی۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مقامی انڈسٹری ترقی کرے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نئی 10سالہ صنعتی پالیسی سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔خادم حسین نے کہا کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ سے ہی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ ملکی اشیاء کی برآمدات میں اضافہ کیلئے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کو ٹاسک دیا جا نا چاہئے کہ وہ بیرون ملک میں ملکی مصنوعات کی نمائشوںکا اہتمام کریں تاکہ ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو ا۔