سابق وزیراعظم نوازشریف اتوار کو خصوصی ایئرلائن پر لندن جائیں گے

نوازشریف کالندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں علاج کروایا جائیگا، شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹرز سے بات ہورہی ہے۔ ذرائع شریف فیملی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 نومبر 2019 18:29

سابق وزیراعظم نوازشریف اتوار کو خصوصی ایئرلائن پر لندن جائیں گے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 نومبر2019ء) قائد ن لیگ سابق وزیراعظم نوازشریف اتوار کو خصوصی ایئرلائن پر لندن جائیں گے، نوازشریف کا لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں علاج کروایا جائیگا، شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹرز سے بات ہورہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اتوار کو خصوصی ایئرلائن پر لندن جائیں گے۔

نوازشریف کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور جنید صفدر بھی جائیں گے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے لندن میں 2 ڈاکٹروں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ہارلے اسٹریٹ کلینک میں سوموار کیلئے اپوائٹمنٹ لیا گیا ہے۔اسی طرح شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹرز سے بات ہورہی ہے۔ مزید برآں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ایک بار پھر ان کی طبیعت کو تشویشناک قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیر اعظم کے پلیٹس لٹس علاج کے باوجود مستحکم نہیں ہو رہے، پلیٹس لٹس مستحکم کرنے کیلئے دی جانے والی تھراپی بھی موثر ثابت نہیں ہو رہی۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تشخیص نہ ہونے سے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو صحت کی صورتحال کے پیش نظر سپیشلائزڈ کیئر اور جدید علاج کی ضرورت ہے۔

مزید برآں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست ملی ہے۔ وزارت داخلہ اپنی سفارش مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھے گی۔ وزارت داخلہ نے یہ معاملہ نیب کو ریفرکیا ہے، شریف فیملی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے نیب کو بھی درخواست دی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ درخواست کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات بروقت لیے۔ یہ رپورٹ میڈیکل بورڈ سے ان کا مئوقف حاصل کرنے کیلئے دی گئی ہے۔ شریف میڈیکل سٹی لاہورسے نواز شریف کی صحت کی رپورٹ طلب کی گئی۔