اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کے خلاف درخواست کی سماعت 11 نومبر کو ہوگی

جمعہ 8 نومبر 2019 19:03

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کے خلاف درخواست کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کے خلاف درخواست کی سماعت 11 نومبر کو ہوگی، چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کرینگے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا ہے کہ وفاقی وزیر نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں نواز شریف اور مریم نواز کی ڈیل کے تحت رہائی کا ذکر کیا۔ درخواست میں وفاقی وزیر غلام سرور خان اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔