بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی بھی تولہ سونا600روپے سستا ہوگیا

جمعہ 8 نومبر 2019 19:49

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں20ڈالرکی مزید کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی بھی تولہ سونا600روپے سستا ہوگیا ۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید20ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1483ڈالرسے گھٹ کر1463ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں600روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں514روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87350روپے سے گھٹ کر86750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74888روپے سے گھٹ کر74374روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں20.00روپے اوردس گرام قیمت میں17.14روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1020.00روپے سے گھٹ کر1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48روپے سے گھٹ کر857.34روپے ہوگئی۔