Live Updates

وزیراعظم کا استعفیٰ یا 3 ماہ میں نئے انتخابات کرائے جائیں ،مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت کو واضح پیغام

اگلے آپشن کے طور پر جے یو آئی ایف نے تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں ، 12 ربیع الاول تک حکومت کے جواب کا انتظار کیا جائے گا، ذرائع جے یو آئی

جمعہ 8 نومبر 2019 20:14

وزیراعظم کا استعفیٰ یا 3 ماہ میں نئے انتخابات کرائے جائیں ،مولانا فضل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے ذریعے وزیراعظم عمران خان اور مذاکراتی کمیٹی کو پیغام دیا ہے اور دو آپشنز میں سے کسی ایک پر فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیغام دیا ہے کہ وزیراعظم کے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں 3 ماہ میں نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے، حکومت ان دونوں آپشنز میں سے کسی ایک پر فیصلہ کرے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اگلے آپشن کے طور پر جے یو آئی ایف نے تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں اور 12 ربیع الاول (اتوار) تک حکومت کے جواب کا انتظار کیا جائے گا جس کے بعد اگلی حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی اگلی حکمت عملی میں ملک کی بڑی شاہراہوں کی بندش شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام صوبائی اور وفاقی نشستوں سے استعفوں کا آپشن بھی مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اپوزیشن کی اگلی حکمت عملی پر اپنی تیاریاں شروع کرلی ہیں اور سیکیورٹی اطلاعات کی بنیاد پر اپنا پلان مرتب کررہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات