حکومت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے دی ہے، نعیم الحق

نواز شریف سخت بیمار ہیں ہم نے ان کی رپورٹس دیکھی ہیں، ہر پاکستانی کو بیرون ملک علاج کرانے کا حق حاصل ہے، معاون خصوصی کا بیان

جمعہ 8 نومبر 2019 20:14

حکومت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے دی ہے، نعیم الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نعیم الحق نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نعیم الحق نے کہاکہ نواز شریف سخت بیمار ہیں ہم نے ان کی رپورٹس دیکھی ہیں، ہر پاکستانی کو بیرون ملک علاج کرانے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، عدالت کی صوابدید ہے کہ وہ نواز شریف کو ایک یا زائد مرتبہ باہر جانے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہاکہ اب عدالت فیصلہ کرے کہ نواز شریف کتنے عرصے کے لئے باہر جائیں۔