شاہ محمود قریشی کی شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کو متحدہ عرب امارات کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 8 نومبر 2019 20:21

شاہ محمود قریشی کی شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کو متحدہ عرب امارات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کو متحدہ عرب امارات کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات نے ترقی کی بہت سی منازل طے کیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شیخ خلیفہ ایک زیرک اور مدبر رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات نے ترقی کی بہت سی منازل طے کیں ۔انہوںنے کہاکہ شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کے بار دگر صدر منتخب ہونے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید استحکام ملے گا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شیخ خلیفہ بن زید بن سلطان النہیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا