پاکستان انڈر 16 نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش انڈر 16 کو 7 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی

جمعہ نومبر 20:21

پاکستان انڈر 16 نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش انڈر 16 کو 7 رنز سے ہرا کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) پاکستان انڈر 16 نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش انڈر 16 کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے ہرا کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کے آر ایل گرائونڈ، راولپنڈی میں شیڈول میچ کو خراب موسم کے باعث31 اوورز تک محدود کر دیا گیا، مہمان ٹیم بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30.3 اوورز میں 165 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان نعیم احمد 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قومی انڈر 16 کی جانب سے علی اسفند نے 3 جبکہ احمد خان، اسماعیل اور محمد شہزاد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان انڈر 16 نے 27.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا اور میچ آفیشلز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 7 رنز سے فتحیاب قرار دیا، محمد وقاص اور رضوان محمود نے بالترتیب 34 ، 34 رنز بنائے۔